کراچی: مختلف علاقوں میں فائرنگ اور پُرتشدد واقعات میں دوخواتین سمیت چار افراد جاں بحق اور تین زخمی ہوا جبکہ بلدیہ یوسف گوٹھ میں پولیس کے مبینہ مقابلے میں کالعدم تنظیم کے دو کارندے مارے گئے۔
پولیس کے مطابق کراچی کے علاقے بلدیہ ٹاون مواچھ گوٹھ سے ایک شخص کی بوری بند لاش ملی، جس کے جسم پر تشدد کے نشانات موجود تھے، مقتول کی شناخت ایم کیو ایم کے کارکن قاصد علی عرف سکندر کے نام سے کرلی گئی ہے۔
کراچی کے علاقے پی ای سی ایچ ایس بلاک6 میں واقع مکان سے دو خواتین کی لاشیں ملیں، گذری خیابان باغبان میں فائرنگ سے ایک شخص ہلاک اور ایک زخمی ہوگیا ہے۔
اسٹیل ٹاؤن میں فائرنگ سے دو افراد زخمی ہوگئے، بلدیہ ٹاؤن سعید آباد یوسف گوٹھ میں کالعدم تحریکِ طالبان سوات کے دو کارندے پولیس کے مبینہ مقابلے میں مارے گئے۔


