کراچی : رینجرز کی تحویل میں ایم کیوایم کے رہنما قمر منصور طبی معائنے کیلئے نجی اسپتال پہنچا دیا گیا۔
کراچی میں ایم کیوایم کے مرکز نائن زیرو سے رینجرز نے کارروائی کے دوران سترہ جولائی کو ایم کیوایم کے رہنماء قمر منصور کو گرفتار کیا تھا، کراچی انسدادِ دہشتگردی کی عدالت نے قمر منصورنوے روز کے لئے رینجرز کی تحویل میں دیا تھا۔
رینجرز کی تحویل میں طبیعت خراب ہونے پر وکیل نے درخواست کی تھی کہ قمر منصور کو طبی معائنے کی اجازت دی جائے، جس کے بعد آج قمر منصور کو کراچی کے نجی اسپتال منتقل کردیا گیا ۔
اس موقع پر سیکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں۔