کراچی: لانڈھی میں مسافر بس الٹ گئی،ایک خاتون ہلاک -
The news is by your side.

Advertisement

کراچی: لانڈھی میں مسافر بس الٹ گئی،ایک خاتون ہلاک

کراچی: لانڈھی میں مسافر بس الٹ گئی جس کے نتیجے میں ایک خاتون ہلاک جبکہ نو افراد زخمی ہوگئے۔

پولیس کے مطابق حادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا، بلال کوچ روٹ کی بس مسافروں کو لے کر جارہی تھی کہ لانڈھی چھتیس بی کے قریب تیزرفتاری کے باعث الٹ گئی، جس کے نتیجے میں ایک خاتون ہلاک جبکہ نو افراد زخمی ہوگئے جنہیں طبی امداد کے لئیے اسپتال منتقل کیا گیا۔

حادثے کے بعد روڈ ٹریفک کے لئیے بند کردیا گیا تاہم کچھ دیر بعد کرین کے ذریعے بس کو ہٹایا گیا اور روڈ ٹریفک کیلئے کھول دیا گیا ہے۔

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں