site
stats
پاکستان

کراچی: موسلادھار بارش کے باعث 8افراد جاں بحق

کراچی : موسلادھار بارش کے باعث مختلف علاقوں میں کرنٹ لگنے سے آٹھ افراد جاں بحق ہوگئے۔

کراچی میں مون سون کی پہلی بارش کئی خاندانوں کو سوگوار کر گئی، کرنٹ لگنے اور مختلف حادثات میں کئی افراد ابدی نیند سوگئے، گزشتہ روز شہر کے مختلف علاقوں میں ہونے والی موسلادھار بارش سے جہاں انتظامیہ کی ناقص کارکردگی کی قلعی کھل گئی وہیں کے الیکٹرک کی نااہلی سے کئی گھر سوگوار ہوگئے۔

کراچی کے علاقے شیرشاہ کے قریب دو افراد پینتیس سالہ تفصیل حسین اور تئیس سالہ واثق محمد ،اورنگی میں پینتیس سالہ ظہیر ،ملیر میں چونتیس سالہ باسط بھی زندگی کی بازی ہار گیا، ناظم آباد ،بلدیہ اور کینٹ کے علاقے میں تین افراد جان سے گئے۔

گورنرسندھ ڈاکٹر عشرت العباد نے اموات پر افسوس کا اظہار کیا اور شہریوں کو نقصان سے بچانے کی ہدایت کی، وزیرِاعلیٰ سندھ قائم علی شاہ نے بھی بارش سے متاثرہ علاقوں کا دورہ کیا، گورنر اور وزیراعلیٰ کے بیان اور دورے نمائشی ہی رہے۔

Print Friendly, PDF & Email
20

Comments

comments

اس ویب سائیٹ پر موجود تمام تحریری مواد کے جملہ حقوق@2018 اے آروائی نیوز کے نام محفوظ ہیں

To Top