ہفتہ, جنوری 17, 2026
اشتہار

کراچی میں بجلی مہنگی کرنے کا نوٹفکیشن جاری کر دیا گیا

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : وزارتِ پانی وبجلی نے کراچی والوں کیلئے بجلی مہنگی کرنے کا نوٹیفیکیشن جاری کردیا، اضافہ دو روپے سے سوا چار روپے فی یونٹ کیا گیا ہے، گھریلو صارفین پر اطلاق فوری طور پر ہوگیا۔

وزارتِ پانی وبجلی نے کراچی والوں کیلئے بجلی مہنگی کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا، گھریلو صارفین کیلئے نرخوں میں اضافے کا اطلاق فوری طور پر ہوگیا، نوٹیفیکیشن کے مطابق گھریلوصارفین کیلئے بجلی سوا چار روپے تک مہنگی کردی گئی ہے۔

دو سو ایک سے تین سو یونٹ استعمال کرنے والے گھریلو صارفین کی لئے دو روپے نو پیسے بجلی مہنگی کردی گئی ہے، تیس سو ایک سے سات سو یونٹس ماہانہ خرچ خرچ کرنے والوں سے تین روپے سڑسٹھ پیسے فی یونٹ اضافی وصول کئے جائیں گے۔ جبکہ سات سو سے زائد یونٹس استعمال کرنے والے گھریلو صارفین سے بھی دوروپے نو پیسے اضافی وصول کئے جائیں گے۔

وزارتِ بجلی و پانی نے بجلی کے ترستے شہریوں پر یہیں بس نہیں کیا بلکہ پیک آورز میں بجلی کی فی یونٹ وصولی چار روپے اور آف پیک آور میں سوا چار روپے فی یونٹ لئے جائیں گے، کمرشل اور صنعتی صارفین کیلئے موجودہ ٹیرف برقرار رکھا گیا ہے۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں