کراچی : سراج قاسم تیلی سابق صدر کراچی چیمبر نے کہا ہے کہ ایکسپو پاکستان میں غیرملکی وفود کے دورے سے پاکستان میں امن وامان کی صورتحال سمیت دیگر خدشات کو دور کرنے میں مدد ملے گی کیونکہ غیرملکی وفود نے خود دیکھا کہ زمینی حقائق ایسے نہیں جیسے مغربی میڈیانے ظاہر کرتا ہے۔
کراچی اولڈ امریکن قونصل خا نے میں امریکی اور غیر ملکی تاجروں کے اعزاز میں عشائیے کی تقریب سے خطاب میں سابق صدر کراچی چیمبر سراج قاسم تیلی نے کہاکہ کراچی میں امن وامان کی مجموعی صورتحال اتنی زیادہ خراب نہیں ۔کراچی میں جرائم کی شرح یاتو دیگر ترقی یافتہ سے ممالک کم ہے .
انہوں نے کہا کہ پیرس،اٹلی ، لندن اور نیویارک جیسے شہروں کو بھی ڈکیتی اور اسٹریٹ کرائم کا سامناہے۔بدقسمتی سے کراچی کے کسی بھی حصے میں کوئی چھوٹا واقعہ بھی پیش آتا ہے تومغربی میڈیا کی جانب سے اسے منفی انداز میں پیش کیاجاتا ہے ۔
کراچی چیمبر کے صدر افتخار احمد وہرہ نے کہاکہ کراچی پاکستان کا اقتصادی و معاشی حب ہے۔انہوں نے کہا کہ ٹیکسٹائل،دستکاریوںء،فوڈ پروسیسنگ ،کاسمیٹکس،ڈیری و لائیو اسٹاک،چاول ،،توانائی اور کولڈ اسٹوریج کے شعبے غیر ملکی تاجروں اور صنعتکاروں کو بہترین مواقع فراہم کرسکتے ہیں۔