پیر, مئی 11, 2026
اشتہار

کراچی میں دوڈاکٹروں سمیت سات افراد قتل

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : شہر میں سیاسی اورفرقہ وارانہ ٹارگٹ کلنگ میں تیزی آگئی، مختلف واقعات میں دو ڈاکٹرز سمیت سات افراد قتل کردیے گئے۔

پولیس کے مطابق بلدیہ ٹاؤن مواچھ گوٹھ کے علاقے جمعہ گوٹھ سے تین افراد کی لاشیں ملیں جنہیں فائرنگ کرکے قتل کیا گیا پولیس کاکہنا ہے کہ تینوں افراد کے ہاتھ پاؤں بندھے ہوئے تھے۔ مقتولین کی شناخت جعفر عباس، نعیم جعفری اور ریحان کے نام سے ہوئیں جنہیں تین روز قبل اغوا کیا گیا تھا۔ جعفر اور نعیم رضویہ سوسائٹی کے رہائشی تھے جبکہ ریحان کا تعلق متحدہ قومی موومنٹ کے لائنز ایریا سیکٹر سے تھا۔

بلدیہ ٹاؤن کے علاقے میں علی الصبح فائرنگ کا واقعہ پیش آیا تھا جس کے نتیجے میں اہلسنت والجماعت کا علاقائی عہدیدارحکیم صادق مارا گیا۔

شہر کے گنجان آباد علاقے پاپوش نگرمیں پندرہ منٹ میں فائرنگ کے دو واقعات پیش آئے جن کے نتیجے میں دو ڈاکٹرزجاں بحق ہوگئے۔

پاپوش نگر کے علاقے انار کلی بازار میں واقع کلینک پرنامعلوم افراد نے فائرنگ کی جس کے نتیجے میں ڈاکٹر علی اکبراپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔

دوسری جانب پاپوش میں واقع قبرستان کے نزدیک چند منٹ کے وقفے سے ایک اورکلینک پرفائرنگ کا واقع پیش آیا جس میں ڈاکٹر سید یاور حسین جاں بحق ہوگئے۔

گلبرگ کے علاقے میں ایک دکان پر فائرنگ کا واقعہ پیش آیا جس کے نتیجے میں عبد الرؤف نامی شخص جاں بحق ہوگیا، مقتول کا تعلق متحدہ قومی موومنٹ سے بتایا جارہا ہے۔

لیاری میں آج بھی مختلف علاقوں میں دستی بم حملوں میں آٹھ افراد زخمی ہوگئے، پولیس کے مطابق آج صبح موسیٰ لین میں دستی بم حملے میں تین اوربغدادی میں دستی بم حملے میں پانچ افراد زخمی ہوگئے ۔

+ posts

سید فواد رضا اے آروائی نیوز کی آن لائن ڈیسک پر نیوز ایڈیٹر کے فرائض انجام دے رہے ہیں‘ انہوں نے جامعہ کراچی کے شعبہ تاریخ سے بی ایس کیا ہے اور ملک کی سیاسی اور سماجی صورتحال پرتنقیدی نظر رکھتے ہیں

اہم ترین

فواد رضا
فواد رضا
سید فواد رضا اے آروائی نیوز کی آن لائن ڈیسک پر نیوز ایڈیٹر کے فرائض انجام دے رہے ہیں‘ انہوں نے جامعہ کراچی کے شعبہ تاریخ سے بی ایس کیا ہے اور ملک کی سیاسی اور سماجی صورتحال پرتنقیدی نظر رکھتے ہیں

مزید خبریں