The news is by your side.

Advertisement

کراچی میں سڑکوں سےبیرئیرہٹانےکی مہلت کل ختم ہورہی ہے

کراچی : شہرقائد میں سڑکوں سےبیرئیرہٹانےکی مہلت کل ختم ہورہی ہے، پولیس پریشان ہے کہ وی آئی پیز بیرئیر ہٹانے پر تیار نہیں ہیں۔

کراچی میں نہیں رہےگاکوئی نوگو ایریا نہ کوئی رکاوٹیں باقی رہیں گی، رینجرز کا الٹی میٹم ختم ہونےمیں چوبیس گھنٹےرہ گئے ۔

ترجمان رینجرزکےمطابق کاؤنٹ ڈاؤن کے بعد بلا تفریق کارروائی ہوگی،جبکہ پولیس پہلے ہی بیرئیر ہٹانے کا حکم دےچکی ہے۔

اےآئی جی غلام قادر تھیبو کا کہنا ہے کوئی بھی غیر قانونی کام بر داشت نہیں کریں گے پولیس ذرائع کے مطابق مختلف علاقوں میں بااثرافراد نے رکاوٹیں کھڑی کررکھی ہیں،  یہ بااثرافراد کسی طوررینجرزکےاحکامات ماننےکو تیارنہیں۔

واضح رہے کہ رکاوٹیں ہٹانےکاحکم سپریم کورٹ نے دیا تھا، رینجرز کےمطابق شہر میں رکاوٹیں جرائم پیشہ افراد کے خلاف آپریشن میں مشکلات کا باعث ہیں۔

Print Friendly, PDF & Email

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں