The news is by your side.

Advertisement

کراچی میں فائرنگ، تین پولیس اہلکارشہید

کراچی: شہر کے علاقے ناظم آباد میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے پولیس اہلکاروں کو قتل کردیا۔

تفصیلات کے مطابق سائٹ ایریا میں ڈیوٹی پرمعمور پولیس اہلکاروں کو اس وقت نشانہ بنایا گیا جب وہ کسی کام سے ناظم آباد کے علاقے میں آئے جہاں نامعلوم افراد نے ان پراندھا دھند فائرنگ کردی اورموقع واردات سے فرارہوگئے۔

دونوں پولیس اہلکارزخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے موقع پرہی شہید ہوگئے ان کی میتیں عباسی شہید اسپتال منتقل کردیں گئیں۔

گزشتہ تین روز سے کراچی میں پولیس اہلکاروں پرہونے والے حملوں کے واقعات میں تیزی آئی ہے علی الصبح نارتھ کراچی میں بھی ایک پولیس اہلکارکونشانہ بنایاگیا تھا، گزشتہ تین روز میں ہونے والے پولیس اہلکاروں کی تعداد پانچ ہوگئی ہے۔

کچھ عرصہ قبل بھی کراچی میں ایک گروہ متحرک ہوا تھا جو کہ پولیس اہلکاروں کو اپنا نشانہ بناتا تھا لیکن اس گروہ کی گرفتاری کے بعد اس قسم کے واقعات میں کمی آگئی تھی۔

Print Friendly, PDF & Email

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں