The news is by your side.

Advertisement

کراچی میں قتل وغارت جاری، خاتون سمیت پانچ افراد جاں بحق

کراچی: فائرنگ کے مختلف واقعات میں پولیس اہلکارسمیت تین افراد جاں بحق اورتین زخمی ہوگئے، سرجانی میں پولیس کی کارروائی میں اغواکارمارا گیا۔

پولیس کے مطابق بلدیہ ٹاؤن کے علاقے گلشن غازی میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے پولیس اہلکارتنویرقیصرکو قتل کردیا مقتول کی لاش کو ضابطے کی کارروائی کے لئے سول اسپتال منتقل کردیا گیا۔

لیاری کلاکوٹ میں گینگ وار کے گروہ میں مسلح تصادم میں دو افراد جاں بحق اور دو زخمی ہوگئے جبکہ چاکیواڑہ میں بھی فائرنگ سے ایک شخص زخمی ہوگیا۔

لیاری میں ہی ایک کریکر حملے میں سلمہ نامی خاتون جاں بحق اوردو افراد زخمی ہوگئے۔

دوسری جانب سرجانی پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے چند روز قبل نیو کراچی سے بچے کواغوا کرکے قتل کرنے والا ملزم مارا گیا ،ملزم کے دیگر ساتھی فرار ہوگئے، دیگر ملزمان کی تلاش کی جارہی ہے۔

Print Friendly, PDF & Email

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں