کراچی: گرج چمک سے ہونے والی بارش نے صفائی کی صورت حال کو پہلے سے بھی ابدتر کردیا۔
کراچی میں بڑی دعاؤں کے بعد ابر رحمت برسا تو صفائی ستھرائی کی خراب صورتحال ابدتر نہ ہوجائے اور وہی ہوا جس کاخدشہ تھا، کونے کھدروں میں دبی گندگی بھی ابل پڑی۔ رین ایمرجنسی کے بڑے بڑے دعوے دھرے کے دھرے رہ گئے، صفائی ستھرائی کا عملہ غائب رہا۔
اہم سڑکوں عبداللہ ہارون روڈ، ایم اے جناح روڈ، آئی آئی چندریگر روڈ سمیت کئی علاقوں میں گندگی کے ڈھیر لگے رہے اور نکاسی آب کا نظام درہم برہم رہا۔
محکمہ موسمیات نے رواں ہفتے مزید بارشوں کی پیشگوئی کی ہے، صفائی کے لیے فوری اقدامات نہ کیے گئے تو کچرے سے بھرے، ابلتے برساتی نالوں سے خطرناک بیماریاں پیداہونے کا خدشہ ہے۔