جمعرات, فروری 13, 2025
اشتہار

کراچی میں ڈبل سواری کی پابندی میری اجازت کے بغیر لگی، قائم علی شاہ

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : وزیر اعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ نے کہا ہے کہ ذوالفقار مرزاکو پتہ نہیں کیا ہوگیا ہے کہ وہ ایک دم اُبل پڑے ہیں مرزا صاحب پہلے آصف علی زرداری کی مہربانیاں گنواتے تھے اور وزارت جانے کے بعد ہوش گنوا بیٹھے ہیں۔

وزیر اعلیٰ ہاؤس میں لیاقت یونیورسٹی آف میڈیکل اینڈ ہیلتھ سائنسز کے تحت پہلی ڈی این اے لیبارٹری کے قیام کی تقریب کے بعد میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ڈاکٹر فہمیدہ مرزا سپیکر قومی اسمبلی رہی ہیں انھیں سیکیورٹی فراہم کی جائے گی۔

ڈاکٹر ذوالفقار مرزا کا سیکیورٹی کے حوالے سے کوئی خط نہیں ملا یہ خبر میڈیا کے ذریعے مجھ تک پہنچی ہے ، ایک سوال کے جواب میں وزیر اعلیٰ سندھ کا کہنا تھا کہ افسوس کی بات ہے کہ ڈبل سواری کے معاملے پرڈاکٹر فاروق ستار اتنی ناراضگی کا اظہار کر رہے ہیں ۔

ان کا کہنا تھا کہ جب کراچی میں ڈبل سواری پر پابندی لگی تو میں اسلام آباد میں تھا مجھ سے اجازت نہیں لی گئی بعد میں جب پتہ چلا تو اس ڈبل سواری کی پابندی کو سیکیورٹی کی بنیاد پر صرف حلقہ این اے246تک محدود کردیا ۔

انہوں نے کہا کہ سندھ حکومت کی کوشش ہے کہ حلقہ این اے246میں غیر جانبدار اور شفاف انتخابات ہوں جس کیلئے تمام وسائل استعمال کئے گئے اور اس انتخاب میں جو بھی جیتے گا اس کو مبارکباد دیں گے۔

اس سے قبل ڈی این اے لیبارٹری کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ سندھ کا کہنا تھا کہ ڈی این اے لیبارٹری سندھ کی ضرورت تھی اکثر حادثات کی صورت میں اسلام آباد اور لاہور کی لیبارٹری سے رجوع کرتے تھے اب سندھ میں قائم ہونے والی یہ ڈی این اے لیب سے آسانی سے ڈی این اے ٹیسٹ کے بروقت تائید لے سکیں گے۔

یونیورسٹی کے وائس چانسلر ڈاکٹر پروفیسر نوشاد شیخ نے بتایا کہ جامشورو میں قائم ہونے والی ڈی این اے لیب اڑتالیس سے باہتر گھنٹے میں ڈی این اے رپورٹ دے سکے گی۔

انھوں نے وزیر اعلیٰ سندھ سے کہا کہ پولیس اور سول افسران کی ٹریننگ کیلئے بھی یہ ڈی این اے لیب موجود ہے جس سے فائدہ اٹھا یا جاسکتا ہے۔

اہم ترین

مزید خبریں