ہفتہ, فروری 8, 2025
اشتہار

کراچی میں ڈی ایس پی سمیت تین پولیس اہلکارقتل

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی:شہر کے نواحی علاقے گلشنِ حدید میں ڈی ایس پی سمیت تین پولیس اہلکاردن دیہاڑے قتل کردیے گئے۔

پولیس کے مطابق دہشت گرد پولیس اہلکاروں کو قتل کرنے کے بعد سرکاری اسلحہ بھی لے گئے۔ شہید ڈی ایس پی عبدالفتح سانگری خیرپور کے علاقے پیرجی گوٹھ کے رہائشی تھے۔

شہید پولیس اہلکاروں کی میتیں جناح اسپتال منتقل کردی گئی ہیں اور وزیراعلیٰ سندھ قائم علی شاہ نے واقعے پرحرکت میں آتے ہوئے آئی جی سے رپورٹ طلب کر لی۔

وزیراعلیٰ نے دہشتگردی کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ بزدلانہ حملوں سے حوصلے پست نہیں ہوں گے۔

واضح رہے کہ گزشتہ ماہ کےوسط میں کلفٹن کے علاقے میں اعجازخواجہ نامی ایس ایچ او کو بھی فائرنگ کرکے موت کے گھاٹ اتاردیا گیا تھا۔

کراچی میں جہاں ایک جانب ٹارگٹڈ آپریشن جاری ہے وہیں پولیس اہلکاروں پر فائرنگ اورکریکرحملوں کا سلسلہ بھی جاری ہے گزشتہ سال کے آخری چھ ماہ میں 80 کے لگ بھگ پولیس اہلکار مختلف حملوں میں شہید ہوئے۔

اہم ترین

فواد رضا
فواد رضا
سید فواد رضا اے آروائی نیوز کی آن لائن ڈیسک پر نیوز ایڈیٹر کے فرائض انجام دے رہے ہیں‘ انہوں نے جامعہ کراچی کے شعبہ تاریخ سے بی ایس کیا ہے اور ملک کی سیاسی اور سماجی صورتحال پرتنقیدی نظر رکھتے ہیں

مزید خبریں