The news is by your side.

Advertisement

کراچی پولیس مقابلہ، عدنان رشیدگروپ کا دہشتگردگرفتار

کراچی: پولیس نے کارروائی کرکے کالعدم ٹی ٹی پی کمانڈر کے قریبی ساتھی سمیت چھ دہشت گردوں کو گرفتارکرلیا، اورنگی ٹاؤن میں نامعلوم حملہ آوروں نے فائرنگ کرکے اے آر وائی کے ملازم کو زخمی کردیا۔

کراچی میں دہشت گردی کا منصوبہ ناکام ہوگیا رضویہ سوسائٹی میں پولیس کی کالعدم ٹی ٹی پی کے دہشتگردوں کی موجودگی کی اطلاع پر کارروائی کی گئی ، چھ دہشتگرددھرلیےگئے، گرفتار دہشت گردوں کا تعلق عدنان رشید گروپ سے ہے، ان میں سعیدعالم، سید امین، مظفر، نصیر، اسلام دین اور عبدالحاکم شامل ہیں۔ فائرنگ کے تبادلے میں ایک پولیس اہلکار زخمی بھی ہوا۔

پولیس حکام کے مطابق گرفتاردہشتگردوں کے قبضے سے چار پستول،چھ دستی بم اوردوموٹرسائیکلیں برآمد کرلی گئیں، قبضے میں لی گئی ایک موٹرسائیکل میں بارودی مواد نصب تھاجسےبم ڈسپوزل اسکواڈ نے ناکارہ بنادیا۔

بم ڈسپوزل اسکواڈ کا کہناہے کہ موٹر سائیکل میں چار سے پانچ کلوبارودی مواد نصب تھا اور اسے موبائل کے ذریعے کنٹرول کیا جاناتھا، گرفتار دہشتگردوں سے مزید تفتیش کی جارہی ہے۔

دوسری جانب کراچی کے علاقے ناظم آباد میں رینجرزچوکی پر نامعلوم افراد نے کریکر حملہ کر کے فرار ہوگئے، تاہم حملہ کے نتیجے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ۔

اورنگی ٹاؤن کے علاقے گلشن بہار میں نامعلوم حملہ آوروں نے فائرنگ کرکے اےآروائی کےملازم توحید کو زخمی کردیا، زخمی توحید کے مطابق موٹر سائیکل پرسوار تین ملزمان نے شناخت پوچھی اوراےآروائی میں ملازمت کابتانے پرفائرنگ کردی۔

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں