The news is by your side.

Advertisement

کراچی: کالجوں میں داخلے کیلئے آن لائن رجسٹریشن میں توسیع

کراچی: کالجوں میں داخلےکیلئے فارم جمع کرانے کی تاریخ میں چار دن کی توسیع کردی گئی۔ محکمہ تعلیم پچاس ہزار داخلہ فارم جاری کرے گا۔

محکمہ تعلیم کےمطابق کالجوں میں داخلےکیلئے کیپ پالیسی کے تحت پچاس ہزار داخلہ فارم جاری کئے جائینگے۔ امیدواروں کی بڑی تعداد آن لائن فارم جمع کرانے کی سہولت سے محروم ہے۔ کمپیوٹرائزڈ طریقہ کار کے تحت صرف دس ہزارامیدواروں نے فارم جمع کرائے جبکہ امیدواروں کی تعداد ایک لاکھ پچاس ہزار کے قریب  ہے۔

داخلہ فارم مختلف کالجوں کے کاونٹر سےجاری کئے جائینگے۔ فارم جمع کرانے کی تاریخ میں چار دن کی توسیع کردی گئی ہے۔ امیدوار داخلہ فارم سندھ  برانچ میں جمع کراسکتے ہیں۔ آن لائن داخلہ فارم کیلئے مختلف کالجوں میں کاؤنٹر قائم کئے جائینگے۔

کالجوں کا عملہ داخلہ فارم وصول کرنے کے بعد ان کا آن لائن ہی اندراج کرے گا۔

Print Friendly, PDF & Email

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں