The news is by your side.

Advertisement

کراچی کا امن پاکستان کی بقا کے لئے ضروری ہے، خواجہ آصف

اسلام آباد: وفاقی وزیرپانی و بجلی خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ ملک کے سب سے بڑے شہر کا امن پاکستان کی بقا کے لئے ضروری ہے، ایسے حالات اگر سیالکوٹ میں ہوتے تو سیالکوٹ والے مجھے شہر میں داخل نہ ہونے دیتے کراچی والے اپنااحتساب کریں اور اپنے حقوق پر پہرہ دیں۔

کراچی میں انڈسٹریل الائنس کی جانب سے دیئے گئے ظہرانے سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر خواجہ آصف نےکہا کہ کراچی میں قومی اسمبلی کی 20 سیٹیں ہیں جب کہ سیالکوٹ کی اپنی ایک بھی مکمل سیٹ نہیں، کراچی جیسے حالات سیالکوٹ کے ہوتے تو ایم این اے نہیں ہوتا ۔ کراچی میں پولیس، رینجرز اور فوج نے قربانیاں دے کر امن قائم کیا۔

انہوں نے کہا کہ کراچی کی عوام اور تاجر برادری اپنے نمائندوں کا احتساب کریں،اپنے حقوق کے لیے پہرہ دینا پڑتا ہے ۔ورنہ حقوق چھین جاتے ہیں۔کراچی میں بیس سال سے عوام نے اپنے حق کے لیے جدو جہد نہیں کی تو بھتہ خور، ٹارگٹ کلر اور بد امنی اپنے عروج پر پہنچ گئی۔

انہوں نے کہا کہ قانون نافذ کرنے والے اداروں کی کارکردگی کے باعث ڈیڑھ سال میں کراچی کے حالات میں بہتری آئی ہے۔

Print Friendly, PDF & Email

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں