منگل, جنوری 20, 2026
اشتہار

کراچی کے تاجروں نے بینکوں کے ساتھ کاروبار بند کرنے کا فیصلہ کرلیا

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : بینک ٹرانزیکشنز پر ٹیکس کیخلاف کراچی کے تاجروں نے بینکوں کے ساتھ کاروبار بند کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے جبکہ لاہور، فیصل آباد کے تاجروں نے آج اور آٹا ملزمالکان نے ہفتے کو شٹرڈائون ہڑتال کا اعلان کردیا۔

پچاس ہزار روپے مالیت والی ہر بینک ٹرانزیکشن پر تین سو روپے ٹیکس لگ گیا، ٹیکس کیخلاف ملک بھر کے تاجر میدان میں آگئے، لاہور، فیصل آباد اور گجرانوالہ کے تاجروں نے منگل کو شٹرڈاؤن ہڑتال کا اعلان کردیا، فلورملزایسوسی ایشن ہفتے کو ملک بھر میں ہڑتال کریگی۔

کراچی کے تاجروں نے بینکوں کے ساتھ عارضی طور پر کاروبار بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے، کراچی تاجراتحاد کے تحت ہونے والے اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ تاجر بینکوں میں رقوم جمع کرانا چھوڑدیں گے، احتجاجاً بینکوں میں جمع شدہ سرمایہ نکلوانے کی مہم شروع کی جائیگی۔

کراچی تاجر اتحاد کے چئیرمین عتیق میر کےمطابق منگل کو کراچی پریس کلب پر3 بجے بھرپور احتجاجی مظاہرہ کیا جائیگا جبکہ عید سیزن کے باعث فی الحال ہڑتال کا فیصلہ مؤخرکردیا گیا ہے۔

پاکستان فلور ملزایسوسی ایشن کے چئیرمین عاصم رضاکا کا پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہنا تھا کہ بینکوں سے رقم نکلوانے پر 0.6 فیصد ٹیکس ظالمانہ اقدام ہے، اس کےعلاوہ گندم سے تیار اشیاء پر 5فیصد سیلزٹیکس بھی قبول نہیں۔

بینکنگ انڈسٹری کے ذرائع کے مطابق بینک ٹرانزیکشنز پر ٹیکس نافذ ہونے کے بعد رقوم نکلوانے میں غیرمعمولی اضافے کے باعث بینکوں میں کیش کی کمی دیکھی جارہی ہے جبکہ اے ٹی ایمز میں بھی کیش کی کمی سے صارفین کو پریشانی کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں