بدھ, فروری 12, 2025
اشتہار

کراچی:9مئی تک ذوالفقار مرزا کو گرفتار نہ کرنے کی سرکاری یقین دہانی

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی :سندھ ہائیکورٹ میں سرکاری وکیل نے نو مئی تک ذوالفقار مرزا کو گرفتار نہ کرنے کی یقین دہانی کرادی، ذوالفقار مرزا نو مئی تک حفاظتی ضمانت پر ہیں۔

سندھ ہائیکورٹ نے ذوالفقار مرزا کی سندھ حکومت کیخلاف دائر درخواست نمٹا دی، ذوالفقار مرزا کی جانب سے درخواست دائر کی گئی تھی کہ نو مئی تک حفاظتی ضمانت پر ہیں، اس کے باوجود پولیس گرفتار کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔

درخواست میں نئے مقدمات کے اندراج کو روکنے کی استدعا بھی کی گئی تھی۔

سماعت کے دوران ذوالفقار مرزا کے وکیل کا کہنا تھا کہ ذوالفقار مرزا نو مئی تک حفاظتی ضمانت پر ہیں، پولیس عدالتی احکامات کی پر عمل کرے، جس پر سرکاری وکیل نے ایک بار پھر ذوالفقار مرزا کو گرفتار نہ کرنے کی یقین دہانی کرائی۔

یاد رہے کہ تھانے پر دھاوا بولنے اور زبردستی دکانیں بند کرانے کے الزام میں ذوالفقارمرزا حفاظتی ضمانت پر ہیں۔

اہم ترین

مزید خبریں