site
stats
انٹرٹینمںٹ

کرینہ کپور پاکستانی ہدایت کار شعیب منصور کی فلم میں کام کرنے کی خواہشمند

ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ کرینہ کپور نے پاکستانی ہدایت کار شعیب منصور کی فلم میں کام کرنے کی خواہش ظاہر کردی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق بالی ووڈ اداکارہ کرینہ کپور کا ایک انٹرویو میں کہنا تھا کہ پاکستان کے نامور ہدایت کار شعیب منصور بہترین ہدایت کار ہیں،  جنہوں نے بہترین فلمیں بنائیں اور میں انکی بڑی مداح ہوں۔

کرینہ کا کہنا تھا کہ وہ شعیب منصور کے ساتھ کام کرنے کی خواہشمند ہیں۔

یاد رہے کہ پاکستانی ہدایت کارشعیب منصور نے “خدا کے لیے” اور”بول” جیسی فلمیں اور متعدد مقبول ٹی وی سیریلز بنائے ہیں۔

Print Friendly, PDF & Email
20

Comments

comments

اس ویب سائیٹ پر موجود تمام تحریری مواد کے جملہ حقوق@2018 اے آروائی نیوز کے نام محفوظ ہیں

To Top