The news is by your side.

Advertisement

کم آمدنی والے افراد کیلئے سستی رہائشی اسکیمیں بنانا حکومت کی ترجیح ہےِ، وزیرِاعظم

لاہور: وزیرِاعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ کم آمدنی والے افراد کیلئے سستی رہائشی سکیمیں بنانا حکومت کی اولین ترجیح ہے۔

لاہور میں وزیراعظم نواز شریف سے ایس پی ٹیکنالوجی کے وفد نے ملاقات کی، وفد کے ارکان سے گفتگو کرتے ہوئے وزیرِاعظم نواز شریف کا کہنا تھا کہ پاکستان میں 3 ملین ہاؤسنگ یونٹس کی ضرورت ہے اور کم آمدنی والے افراد کیلئے سستی رہائشی سکیمیں بنانا حکومت کی اولین ترجیح ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان میں تعمیرات کے شعبے میں سرمایہ کاری کے وسیع مواقع موجود ہیں۔

وزیراعظم نے کہا کہ اپنی چھت ہر انسان کی خواہش ہے، حکومت شہریوں کی اس خواہش کی تکمیل میں مدد کرے گی۔

ان کا کہنا تھا کہ حکومت بیروزگاری کے خاتمے، تعلیم، صحت اور سفری سہولیات کی بہتری پر توجہ دے رہی ہے۔

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں