The news is by your side.

Advertisement

کوئٹہ:آل پارٹیزالائنس نےاجتماعی استعفوں کی دھمکی دیدی

کوئٹہ: آل پارٹیزالائنس نے بلدیاتی حکومتوں کے قیام میں تاخیر کے خلاف اجتماعی استعفوں کی دھمکی دیدی ، نوابزادہ لشکری رئیسانی کے مطابق صوبائی الیکشن کمیشن سیاسی جماعت کی ایماء پر مخصوص نشستوں میں دھاندلی کیلئے انتخابی تاخیر کرارہی ہے۔

کوئٹہ پریس کلب میں بلدیاتی حکومتوں کے حوالے سے تشکیل دی گئی آل پارٹیز ڈیموکریٹک الائنس میں شامل دیگر سیاسی جماعتوں کے نمائندوں کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے نوابزادہ لشکری رئیسانی کا کہنا تھا کہ بلوچستان حکومت میں شامل دو جماعتوں کی شکست کی وجہ سے دس ماہ گزرنے کے باوجود بلدیاتی حکومتیں تشکیل نہیں دی گئیں۔

انہوں نے الزام عائد کیا کہ صوبائی الیکشن کمیشن اس دھاندلی میں ملوث ہے، وفاق چیف الیکشن کمشنربلوچستان سمیت تمام ممبران کو برطرف کرے اور جلد مقامی حکومتیں تشکیل دی جائیں ،ورنہ اجتماعی استعفے دیئے جائیں گے۔

Print Friendly, PDF & Email

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں