کوئٹہ: ایس پی سریاب پرہونے والے قاتلانہ حملے میں 2 پولیس اہلکارشہید ہوگئے جبکہ فائرنگ کی زد میں آکر دوراہ گیرخواتین بھی زخمی ہوگئیں۔
تفصیلات کے مطابق کوئٹہ کے نواحی علاقے میں سریاب کے سپرنٹنڈنٹ پولیس ظہور احمد آفریدی پر قاتلانہ حملہ کیا گیا۔
حملے کے تیجے میں ایس پی ظہور احمد بال بال بچ گئے جبکہ ان کی حفاظت پر معمور 2 پولیس اہلکار شہید ہوگئے۔
پولیس اہکاروں کی جانب سے جانے والے جوابی کاروائی میں ایک حملہ آور بھی ہلاک ہوگیا۔
فائرنگ کے تبادلے کے دوران دو راہگیر خواتین بھی گولیوں کی زد میں آگئی ہیں جنہیں طبی امداد فراہم کرنے کے لئے سول اسپتال کوئٹہ منتقل کردیا گیا ہے۔