کوئٹہ: دہشت گردوں کی فائرنگ،2پولیس اہلکارشہید -
The news is by your side.

Advertisement

کوئٹہ: دہشت گردوں کی فائرنگ،2پولیس اہلکارشہید

کوئٹہ : دہشت گردوں کی فائرنگ سے دو پولیس اہلکار شہید ہوگئے۔

قانون کے رکھوالے دہشت گردوں کے نشانے پر ہیں، کوئٹہ میں ایک بار پھر پولیس اہلکار گولیوں کا نشانہ بنے، پولیس کے مطابق سریاب روڈ پر دو اہلکار معمول کا گشت کررہے تھے وہ جوں ہی سریاب مل کے قریب پہنچے تو نامعلوم افراد نے اُن پر فائر کھول دیا، جس کے نتیجے میں اہلکار شدید زخمی ہوگئے۔

دونوں کو اسپتال پہنچایا گیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لا کر دم توڑ گئے، پولیس کے مطابق حملہ آور فائرنگ کے بعد اہلکاروں کا اسلحہ بھی لے گئے،جاں بحق ہونے والوں میں ایک ہیڈ کانسٹیبل بھی ہے۔

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں