کوئٹہ: پنجگورمیں ایف سی اہلکاروں نے سرچ آپریشن کے دوران تین شرپسندوں کو گرفتارکرلیا۔
تفصیلات کے مطابق گرفتارشرپسندوں کا تعلق کالعدم تنظیم سے بتایا گیا ہے۔
گرفتار ملزمان سے بڑی تعداد میں اسلحہ قبضےمیں لے لیا گیا۔
مزید تفتیش کے لیے ملزمان کونامعلوم مقام پرمنتقل کردیا گیا ہے۔