کوئٹہ: پولیو کا پہلا کیس سامنے آگیا ہے، مشرقی بائی پاس کے رہائشی بارہ ماہ کے بچے میں پولیو وائرس کی تصدیق ہوگئی ہے۔
ایکسپنڈیٹ پروگرام ایمونائزیشن کے ڈپٹی پروگرام ڈائریکٹر کے مطابق مشرقی بائی پاس کے علاقہ بھوسہ منڈی کے رہائشی عبدالنبی کے بارہ سالہ بچے میں پولیو وائرس کی تصدیق ہوگئی ہے، یہ کوئٹہ میں سامنے آنے والا پولیو کے پہلا کیس ہے۔
جس کے سامنے آنے کے بعد بلوچستان میں رواں سال پولیو کے سامنے آنے والے کیسز کی تعداد دو ہوگئی ہے۔
اس سے قبل بلوچستان کے ضلع قلعہ عبداللہ میں ایک بچے میں پولیو وائرس کی تصدیق ہوئی تھی۔