The news is by your side.

Advertisement

کوشش ہے کہ کم سے کم لوڈ شیڈنگ کی جائے،عابد شیرعلی

پشاور:وزیرمملکت برائے پانی وبجلی عابد شیرعلی کا کہنا ہے کہ کے الیکٹرک اورحکومت سندھ نا دہندگان میں شامل ہیں، کوشش کی جارہی ہے کہ کم سے کم لوڈ شیڈنگ کی جائے۔

پشاور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر مملکت کا کہنا تھا کہ ایل این جی کا ٹرمینل کراچی میں تعمیر کیا جائے گا گیس کی درآمد سے بجلی کی پیداوارمیں اضافہ ہوگا۔

انہوں نے مزید کہا کہ موسم گرما کی آمد سے قبل 1800 میگا واٹ سسٹم میں مزید شامل کردیے جائیں گے۔

وزیرِمملکت کا کہنا تھا کہ جلد انڈسٹریل سیکٹر کی لوڈ شیڈنگ ختم کردیں گےاورشہروں میں لوڈ شیڈنگ کا دورانیہ چھ جبکہ دیہات میں آٹھ گھنٹے کردیا جائے گا۔

انہوں نے یہ بھی کہاکہ آئندہ موسم سرما سے قبل گیس کی اسی فیصد قلت کو پورا کرلیا جائے گا۔

Print Friendly, PDF & Email

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں