بدھ, نومبر 6, 2024
اشتہار

کوٹ لکھپت جیل میں قید چار دہشتگردوں کو آج پھانسی دیئے جانے کا امکان

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور/کراچی/پشاور: لاہور میں قائم کوٹ لکھپت جیل میں قید چار دہشتگردوں کو آج بھانسی دیئے جانے کا امکان ہے۔ ملک کی مختلف جیلوں میں بند متعدد مجرموں کے بلیک وارنٹ بھی جاری کر دیئے گئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق پنجاب حکومت کی جانب سے لاہور میں قائم کوٹ لکھپت جیل میں قید چار دہشتگردوں کے بلیک وارنٹ جاری کریئے گئے ہیں۔ جیل حکام کی جانب سے اس بات کی تصیق کر دی گئی ہے تاہم کہا گی اہے کہ ایک مجرم کی پھانسی فیل حال موخر کردی گئی ہے۔

گزشتہ شب کوٹ لکھپت جیل لاہور میں قید دہشت گردی میں سزائے موت کا سامنا کرنے وا لے چار مجرموں کی رحم کی اپیل مسترد کر دی گئی تھیں۔ سزائے موت کے مجرموں میں کامران، عظیم، محمد احسان اور محمد زاہد شامل ہیں۔

- Advertisement -

جیل حکام کے مطابق رات بھر ان قیدیوں سے ان کے گھر والوں کے ملنے کا سلسلہ جاری رہا اور بلیک وارنٹ جاری کئے جانے کے بعد کوٹ لکھپت جیل کی سیکیورٹی ہائی الرٹ کر دی گئی ہے اور جیل کو فوج کے حوالے کردیا گیا ہے۔

ادھر حکومت سندھ نے ہائی کورٹ سے سزائے موت کے قیدی عطا اللہ کو سیکورٹی خدشات کے باعث کراچی کے بجا ئے سکھر میں سزا دینے کی اجازت مانگی ہے۔ سینٹرل جیل حیدر آباد میں سزائے موت کے ایک سو اٹھاسی مجرم قید ہیں جن میں سے چھیاسٹھ کا تعلق کالعدم تنظیموں سے ہے۔ جیل میں پولیس اور ایف سی کی اضافی نفری تعینات کردی گئی ہے۔

ڈسٹرکٹ جیل کوئٹہ میں پولیس اورایف سی کا سرچ آپریشن شروع اور ملحقہ علاقوں میں سیکورٹی سخت کر دی گئی ہے۔ ڈسٹرکٹ جیل سرگودھا میں سزائے موت کا منتظرایک قیدی موجودہے جس کی اپیل مستردہوچکی ہے۔

کراچی میں لشکر جھنگوی کے دو دہشتگردوں محمداعظم اورعطااللہ کے بلیک وارنٹس پر دستخط کر دیئے گئے جنہیں تئیس دسمبر کو سزائے موت دی جائے گی۔ بہالپورجیل میں قید کالعدم تنظیم کے نواز محمد سمیت چار دہشتگردوں کی رحم کی اپیل مسترد ہونے کے بعد انہیں پھانسی دی جا سکتی ہے۔

پشاور جیل میں قید مجرم کو آئندہ چوبیس گھنٹے میں پھانسی دی جاسکتی ہے۔

سینٹرل جیل ون سکھر میں قید کالعدم دہشتگرد تنظیموں سے تعلق رکھنے والے پھانسی کے منتظر قیدیوں کو تختہ دار پر لٹکانے کی تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں، جیل ذرائع کے مطابق تین دہشتگردوں عطاللہ، ہارون اور اعظم کے ڈیتھ وارنٹ جاری کر دیئے گئے جبکہ ایک اور قیدی جلال اس کا بھی ڈیتھ وارنٹ آج جاری ہونے کا امکان ہے۔ سینٹرل جیل ون سکھر میں پھانسی کے عمل کی تکمیل تک پاک فوج نے جیل کی سیکورٹی کے انتظامات سنبھال لئے ہیں۔

ذرائع کے مطابق وفاقی وزارت داخلہ نے سزائے موت پانے والے قیدیوں کی اپیلیں نمٹانا شروع کردی ہیں۔ موت کی سزا پانے والے پندرہ قیدیوں کی رحم کی اپیلیں وزیراعظم کو بھجوا دی گئیں ہیں۔ قیدیوں میں پنجاب، سندھ اورخیبرپختونخوا کے قیدی شامل۔ ذرائع کے مطابق گیارہ قیدیوں کا تعلق تحریک طالبان سے ہے۔

Comments

اہم ترین

Abdul Rasheed
Abdul Rasheed
honda1234

مزید خبریں