site
stats
پاکستان

کچی شراب کیس، 5 تھانوں کے ایس ایچ اوزمعطل

کراچی: کچی شراب سے ہلاکتوں پر ڈی آئی جی ایسٹ نے پانچ تھانوں کے ایس ایچ اوز کو معطل کردیا ہے، زہریلی شراب سے ہلاک افراد کی تعداد ستائیس ہوگئی ہے۔

کچی شراب کا سستا شوق کراچی کے متعدد گھروں میں صف ماتم بچھا گیا، زہریلی شراب درجنوں افراد کی جان لے گئی اور بیشتر افراد اب بھی زیرِعلاج  ہیں، جن میں سے آٹھ افراد کے گردے فیل ہوگئے ہیں۔

زہریلی شراب کیس پر اعلیٰ پولیس افسران نے فوری طور پر کاروائی کی، ڈی آئی جی ایسٹ منیر احمد شیخ نے کورنگی ،لانڈھی ،زمان ٹاون اور شرافی گوٹھ سمیت پانچ تھانوں کے ایس ایچ اوز کو معطل کر دیا ہے۔

ڈی آئی جی منیر شیخ نے کورنگی اور لانڈھی کے ڈی ایس پیز کیخلاف بھی انکوائری کا حکم دے دیا ہے۔

دوسری جانب ہلاکتوں پر سندھ ہائیکورٹ میں بھی درخواست دائر کر دی گئی ہے، جس میں درخواست گزار کا مؤقف ہےکہ کچی شراب کی  فروخت اور سرپرستی کرنیوالوں کے خلاف کارروائی کی جائے، گورنرسندھ ڈاکٹرعشرت العباد نے آئی جی کو واقعے کی چھان بین کرنے کی ہدایت کی۔

Print Friendly, PDF & Email
20

Comments

comments

اس ویب سائیٹ پر موجود تمام تحریری مواد کے جملہ حقوق@2018 اے آروائی نیوز کے نام محفوظ ہیں

To Top