The news is by your side.

Advertisement

کھلونا پستول دکھاکر شہریوں کو لوٹنے والا گینگ پکڑا گیا

کراچی میں کھلونا پستول دکھا کر شہریوں کو لوٹنے والا گینگ عوام کے ہتھے چڑھ گیا جنہیں لوگوں نے درگت بناکر پولیس کے حوالے کردیا۔

کراچی شہر میں لوٹ مار کی وارداتیں معمول بن چکی ہیں، لوگ اتنے غیر محفوظ ہوگئے ہیں کہ باہر تو کیا گھر کی دہلیز اور گھروں کے اندر بھی لٹ رہے ہیں اس سارے ماحول میں عوام میں عدم تحفظ اتنا بڑھ گیا ہے کہ لوگ اب کھلونا پستول سے بھی ڈرنے لگے ہیں۔

کراچی میں ایک گینگ کھلونا پستول دکھا کرکئی لوگوں سے لوٹ مار کرچکا تھا لیکن بالآخر عوام کے ہتھے چڑھ ہی گیا۔
کراچی کے علاقے گولیمار سینیٹری مارکیٹ میں دو ملزمان پلاسٹک پستول سے ڈرا کر شہریوں کو لوٹنے کے فرار ہورہے تھے کہ عوام نے انہیں پکڑلیا۔ شہریوں نے دونوں ڈاکوؤں کو پکڑنے کے بعد پہلے ان کی اچھی طرح سے درگت بنائی جس کے بعد انہیں پولیس کے حوالے کردیا۔

پکڑے جانے والے ملزمان نے اعتراف کیا ہے کہ وہ اس سے قبل شہر کے مختلف علاقوں میں کھلونا پستول کے ذریعے شہریوں کو لوٹنے کی کئی کامیاب وارداتیں کرچکے ہیں۔

Comments

یہ بھی پڑھیں