site
stats
بزنس

کینو کی ملکی برآمدات 2لاکھ 50ہزار ٹن تک بڑھنے کی توقع

سلام آباد : رواں سال دسمبر 2014ءمیں شروع ہونے والے کینو کے برآمدی سیزن کے دوران کینو کی ملکی برآمدات 2لاکھ 50ہزار ٹن تک بڑھنے کی توقع ہے۔

ہارویسٹ ٹریڈنگ کے ڈائریکٹر احمد جواد کے مطابق کینو کے کاشتکاروں کو مناسب معاوضہ نہیں دیاجاتا اور وہ برآمد کنندگان کے رحم و کرم پر ہوتے ہیں جبکہ کینو کی پیداواری اخراجات ، خصوصاً کھادوں اور جراثیم کش ادویات کی قیمتیں زور بروز بڑھتی جا رہی ہیں۔

اس کے علاوہ بجلی کی لوڈ شیڈنگ سے بھی ان کے مسائل میں اضافہ ہوتا ہے، جس کی وجہ سے پیداواری اخراجات مسلسل بڑھتے جا رہے ہیں۔

انہوں نے اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا کہ دیگر برآمدات کی طرح کینو کی برآمدات کے فروغ اور کاشتکاروں کی حوصلہ افزائی کیلئے خصوصی اقدامات کئے جائیں تاکہ کینو کی برآمدات کو بڑھا کر قیمتی زرمبادلہ کما کر ملکی معیشت کو مستحکم کیا جا سکے۔

Print Friendly, PDF & Email
20

Comments

comments

اس ویب سائیٹ پر موجود تمام تحریری مواد کے جملہ حقوق@2018 اے آروائی نیوز کے نام محفوظ ہیں

To Top