site
stats
سندھ

کے الیکٹرک کا واٹر بورڈ سے معاملات حل کرنے سے انکار

کراچی: کے الیکٹرک نے بتیس ارب روپے سے زائد کے واجبات کی ادائیگی تک واٹربورڈ سے کسی بھی قسم کی بات چیت کرنےسے انکارکردیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق کے الیکٹرک کے ڈائریکٹر کا کہنا ہے کہ جب تک واٹربورڈ واجبات ادا نہیں کرے گا کسی بھی مسئلے کو حل نہیں کیا جاسکتا۔

دوسری جانب ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرشجاعت حسین نے کہا کہ کے الیکٹرک اور واٹر بورڈ ضیاء کالونی کے رہائشیوں کے مسائل فوری حل کرے۔

واضح رہے کہ کراچی کے علاقے ضیا کالونی، پاک کالونی اورمیٹروول میں بجلی اورپانی کی عدم فراہمی پرشہری سراپا احتجاج ہیں جبکہ سائٹ ایریا حبیب بینک چورنگی پرمشتعل مظاہرین نے ہنگامہ آرائی کرتے ہوئے اہم شاہراہ کوبند کرکے احتجاج بھی کیا۔

کراچی جیسے بین الاقوامی شہرمیں اداروں کے باہمی تنازعات کے باعث بجلی اور پانی جیسی بنیادی سہولیات کا فقدان معمول کی بات بنتا جارہا ہے جس کے نتائج صرف اور صرف عوام کو بھگتنا پڑتے ہیں۔

Print Friendly, PDF & Email
20

Comments

comments

اس ویب سائیٹ پر موجود تمام تحریری مواد کے جملہ حقوق@2018 اے آروائی نیوز کے نام محفوظ ہیں

To Top