کے الیکٹرک کی ٹرانسمیشن لائن ٹرپ، کئی علاقوں سے بجلی غائب -
The news is by your side.

Advertisement

کے الیکٹرک کی ٹرانسمیشن لائن ٹرپ، کئی علاقوں سے بجلی غائب

کراچی : کے الیکٹرک کی ٹرانسمیشن لائن ٹرپ ہونے سے کراچی کے متعدد علاقوں میں بجلی معطل ہوگئی، جس سے شہریوں کو شدید پریشانی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

کراچی میں گرمی سے بارسو سے زیادہ افراد مر گئے، بجلی کی لوڈ شیڈنگ کا عذاب مزید بڑھ گیا، شہر قائد کے عوام کو رمضان المبارک میں بھی دہری اذیت کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے، اب کے الیکٹرک کے ٹرانسمیشن لائن ٹرپ ہوگئی، ٹرانسمیشن لائن ٹرپ ہونے سے شہر کے کئی علاقوں کی بجلی معطل ہوگئی ہیں۔

نارتھ کراچی، نارتھ ناظم آباد، ماری پور، لانڈھی اور کورنگی سمیت کئی علاقوں میں بجلی نہ ہونے سے شہریوں بالخصوص خواتین اور بچوں کو شدید پریشانی کا سامنا ہے ۔

کے الیکٹرک کا کہنا ہے کہ ایکسٹراہائی ٹینشن کیبل میں فنی خرابی جلد دور کرکے بجلی بحال کردی جائے گی۔

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں