گال ٹیسٹ : پاک سری لنکا ٹیسٹ میچ کے چوتھے روز سری لنکا کی پر اعتماد انداز میں بیٹنگ جاری ہے۔سری لنکن بیٹسمین سنگاکارا وکٹ پر ڈٹ گئے ہیں۔ پاکستانی بولرز جلد وکٹیں حاصل کرنے میں ناکام ہورہے ہیں۔ گال میں جاری ٹیسٹ کے چوتھے روز سری لنکا نے پہلی نامکمل اننگز دو سو باون رنز دو کھلاڑی آؤٹ پر دوبارہ شروع کی تو پانچ رنز کے اضافے کے بعد مہیلا جے وردھنے انسٹھ رنز بناکر آؤٹ ہوگئے۔
جے وردھنے نے کیرئیر کی انچاسویں نصف سنچری اسکور کی۔ جے وردھنے کیرئیر کی آخری ٹیسٹ سیریز کھیل رہےہیں۔ سنگاکارا اور اینجلو میتھیوز اسکور میں اضافہ کررہے ہیں۔ سنگاکارا سینچری بناچکے ہیں اور پاکستانی بولرز کا ڈٹ کر مقابلہ کررہے ہیں۔