نئی دہلی : بھارتی حکومت نے پاکستانی گلوکارعدنان سمیع خان کو انسانی ہمدردی کے تحت بھارت میں رہنے کی اجازت دے دی ہے۔
وزارت داخلہ کی جانب سے جاری کیے گئے حکم نامے کے مطابق غیر ملکیوں کے قانون برائے 1946 کے سیکشن 3اے کے تحت عدنان سمیع خان ولد ارشد سمیع خان کو ڈی پورٹیشن کے عمل سے استثنیٰ دے دیا گیا ہے۔
اور یہ حکم اُس وقت تک نافذ رہے گا جب تک اس حوالے سے دوسرے احکامات جاری نہ کیے جائیں۔ واضح رہے کہ 46 سالہ عدنان سمیع خان نے رواں برس 26 مئی کو ہندوستانی وزارت داخلہ میں انسانی ہمدردی کی بنیادوں پر ہندوستان میں قیام کی درخواست کی تھی۔
عدنان سمیع 2001 میں پاکستان سے بھارت گئے تھے، اور بعد ازاں وہ اپنے ویزے میں وہاں رہنے کی مدت میں اضافہ کرواتے رہے۔
Adnan Sami allowed staying in India on humanitarian grounds: New Delhi: Famous Pakistani singer Adnan Sami has… http://t.co/JgIQSDQkAh
— NTV (@ntvdigitals) August 4, 2015