گلگت: انسداد دہشتگردی عدالت نے جنگ اور جیو گروپ کے مالک میر شکیل الرحمان اور دیگر پر فردِ جرم عائد کردی ہے۔
توہین اہلِ بیت کیس کی سماعت گلگت کی انسداد دہشت گردی عدالت نمبرایک کے جج راجا شہباز نے کی، عدالت نے جنگ اورجیو گروپ کے مالک میر شکیل اور دیگر ملزمان پر فرد جرم عائد کردی۔
جیو نیوز کے پروگرام میں توہین اہلِ بیت کے خلاف شہری نے درخواست دی تھی، انسداد دہشتگردی عدالت گلگت بلتستان نے میر شکیل اور دیگرکے خلاف نوٹسز اورتصاویر کے ساتھ بھی نوٹسز جاری کئے لیکن ملزمان حاضر نہیں ہوئے، جس پرعدالت نے ملزمان کی جائیداد کی ضبطگی کا حکم جاری کیا تھا۔
میرشکیل سمیت دیگرملزمان نے چیف کورٹ گلگت بلتستان میں فیصلے کے خلاف درخواست دائرکی تھی لیکن اُن کی درخواست مسترد کردی گئی تھی، اس کے باوجود ملزمان عدالت میں پیش نہ ہوئے، جس کے بعد انسداددہشتگردی عدالت نے فردِ جرم عائد کردی۔