site
stats
پاکستان

گورنرسندھ نے آرٹس کونسل میں گٹار بجاکرسب کوحیران کردیا

کراچی: گورنر سندھ عشرت العباد نے آرٹس کونسل آف پاکستان میں گٹاربجاکرسب کو حیران کر دیا۔

گورنرسندھ کوئی عام آدمی نہیں، وہ ڈاکٹر بھی ہیں اور شاعر بھی اور اب گٹا ربجا کر انہوں نےا پنے ایک اور ہنرکا اظہار کردیا۔

ڈاکٹر عشرت العباد نوجوانی میں ڈاکٹر بنے ، ایم کیو ایم میں آئے تو عوام کے نمائندے بن گئے, پھر مقدمات کا سامنا کیااور جنرل مشرف کے این آر او سے مستفید ہوتے ہوئے گورنر سندھ بن گئے۔

انہوں نے کئی سیاسی بحران بھی نمٹائے اور جہازوں پر یرغمال جہازی بھی چھڑوائے،اور اب گٹار بجا کر انہو ں نے ثابت کر دیا کہ وہ صرف سیاسی اقدامات کرنا ہی نہیں جانتے بلکہ لوگوں کو گٹار کی دھن پر جھومنے پر مجبور کر دینا بھی جانتے ہیں۔

پاکستانی سیاست میں سیاسی جماعتوں کے درمیان مفاہمت کرانے کے چمپئین اور دھیمہ لہجہ رکھنے والے گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد خان میں فنکارانہ صلاحیتیں بھی موجود ہیں، لیکن یہ راز پاکستانی قوم پر اس وقت افشاں ہوا جب ڈاکٹر اور شاعر گورنر سندھ عشرت العباد نے کراچی یوتھ فیسٹیول میں گٹار پر اپنی انگلیوں سے ایسی دھن چھیڑی کہ حاضرین پر بھی سحر طاری  ہوگیا۔

صرف یہی نہیں بلکہ گورنر سندھ نے تو گائیکی کے میدان میں بھی معروف گلوکاروں کو مات دے دی اور آرٹس کونسل میں حاضرین کے بے حد اصرار پر گورنر سندھ نےمہدی حسن کا گیایا ہوا ملی ترانہ  گنگنایا ۔

کئی سیاسی بحران کو مفاہمتی پالیسی سے حل کرنے والے گورنر سندھ کی موسیقی میں عمدہ پرفارمنس نے عوام کو بھی انکی شخصیت کے دورسے پہلو سے روشناس کرادیا۔

Print Friendly, PDF & Email
20

Comments

comments

اس ویب سائیٹ پر موجود تمام تحریری مواد کے جملہ حقوق@2018 اے آروائی نیوز کے نام محفوظ ہیں

To Top