The news is by your side.

Advertisement

گوگل ٹرانسلیٹ موبائل ایپ کی مدد سے کسی بھی زبان میں گفتگوممکن

نیویارک: گوگل ٹرانسلیٹ موبائل ایپ کی مدد سے اب مختلف زبانیں بولنے والے باآسانی گفتگو کرسکیں گے۔

گوگل بہت جلد ایسی سروس متعارف کروانے جارہا ہے، جس سے دنیا بھر میں زبانوں کا فرق ختم ہو جائے گا، گوگل ٹرانسلیٹ نامی موبائل ایپ کو اپ گریڈ کر رہی ہے، جس کی مدد سے مختلف زبانوں میں لکھی ہوئی تحریر یا آواز کو تحریر کی شکل میں ترجمہ کر کے موبائل فون کے زریعے کسی بھی زبان بولنے والے فرد سے بات کی جاسکے گی۔

یہ موبائل ایپ نوے زبانوں کو ترجمہ کرسکے گی۔

گوگل کا کہنا ہے کہ اس کی ایپ10 کروڑ سے زائد مرتبہ ڈاون لوڈ کی جا چکی ہے اور ان میں سے بیشتر صارفین نئی سہولت سے فائدہ اٹھا سکیں گے تاہم یہ نہیں بتایا گیا کہ سروس کا آغاز کب سے کیا جائے گا۔

Print Friendly, PDF & Email

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں