site
stats
بزنس

گھروں کیلئے پوری گیس نہیں صنعتوں کو کہاں سے دیں، شاہد خاقان عباسی

اسلام آباد: وزیر پیٹرولیم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ سردیوں میں گیس صرف گھریلو صارفین کو ملے گی باقی لوگ آس نہ لگائیں۔

پارلیمنٹ میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر پیٹرولیم شاہد خاقان عباسی کا کہنا تھا کہ گھریلوصارفین کیلئے پوری گیس نہیں تو صنعتوں کوکہاں سےدیں۔

اُنہوں نےبتایا کہ ملک بھر میں 46گیس فیلڈز غیرفعال پڑی ہیں،جس سے10روپےفی یونٹ کی ایک ہزارمیگاواٹ بجلی بن سکتی ہے، قطر سے درآمد شدہ ایل این جی کے حوالے سے اُن کا کہنا تھا کہ یہ پیٹرول سے 30فیصد سستی ہوگی اور اس کی آمد سےتوانائی کی قلت میں کمی آئے گی۔

اس موقع پر موجود سوئی سدرن گیس کمپنی کےحکام نے میڈیا کو بتایا کہ صرف سندھ بلوچستان میں سالانہ 3 ارب روپےکی گیس چوری کی جارہی ہے۔

Print Friendly, PDF & Email
20

Comments

comments

اس ویب سائیٹ پر موجود تمام تحریری مواد کے جملہ حقوق@2018 اے آروائی نیوز کے نام محفوظ ہیں

To Top