اتوار, ستمبر 8, 2024
اشتہار

گھر کے باہر کھیلتی 7 سالہ کی بچی کو اغوا کرلیا گیا

اشتہار

حیرت انگیز

ٹھٹھہ : گھارو میں گھر کے باہر کھیلتی 7 سالہ بچی کو اغوا کر لیا گیا، بچی کے اغوا کی سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آگئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق ٹھٹھہ کےعلاقےگھارو میں گھرکےباہر کھیلتی سات سالہ کی بچی کو اغوا کرلیا گیا ، اہلخانہ نے بتایا کہ بچی کونامعلوم شخص نے اپنی گود میں اٹھایا اور چلتا بنا۔

گھاروپولیس نےسی سی ڈی کیمرے سے اغوا کی فوٹیج حاصل کرلی ہے ، جس کے بعد ایس ایس پی ٹھٹھہ ڈاکٹر عمران نیازی نے ضلع کے تمام راستوں کی ناکہ بندی کرادی۔

- Advertisement -

بچی کےرشتہ داروں نے مغویہ کی بازیابی کیلئے قومی شاہراہ پر دھرنا دیا ، جس کے باعث ٹھٹھہ اورکراچی جانے والی ٹریفک معطل ہوگئی۔

مظاہرین نے مطالبہ کیا کہ بچی فوری بازیاب کرائی جائےبصورت دیگر دھرناجاری رہے گا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں