ہاررفلم "چارلیز فارم" کا نیا ٹریلرجاری -
The news is by your side.

Advertisement

ہاررفلم “چارلیز فارم” کا نیا ٹریلرجاری

نیو یارک : دل دہلادینے والے مناظر سے بھرپور نئی ہالی ووڈ ہارر فلم چارلیز فارم کے نئے ٹریلر نے شائقین کے رونگٹے کھڑے کردئیے ۔

اندھیری رات میں سن سناتی ہوائیں،گھنا جنگل جہاں انسانوں اور آدم خورو کے درمیان جنگ  ہوگی جو سب کو دنگ کردے گی۔

ہالی ووڈ کی دل دہلادینے والے مناظر سے بھر پور فلم چارلیز فارم سنیما گھروں میں تہلکہ مچانے آرہی ہے ۔فلم کی کہانی ایڈونچر کے شوقین چار ایسے دوستوں کے گِرد گھوم رہی ہے جو آسٹریلیا کے ویران علاقے میں ایک خطرناک فارم ہاؤس پر جانے کی ٹھان لیتے ہیں ۔

جہاں ان کا سامنا خوفناک آدم خورو سے ہوتا ہے۔اب یہ دوست اپنی جان کیسے بچا پاتے ہیں  یہ جاننے کیلئے آپ کو آئندہ سال جون تک کا انتظار کرنا پڑے گا۔

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں