ہالی ووڈ کی اہم ترین تقریب آسکر ایوارڈز کے لئے نامزدگیوں کا اعلان -
The news is by your side.

Advertisement

ہالی ووڈ کی اہم ترین تقریب آسکر ایوارڈز کے لئے نامزدگیوں کا اعلان

لاس اینجلس : ہالی ووڈ کی اہم ترین تقریب آسکر ایوارڈز کے لئے نامزدگیوں کا اعلان کر دیا گیا ہے، ایکشن سے بھرپور فلم “برڈ مین ” نو نامزدگیاں حاصل کر کے سب سے آگے نکل گئی ہے۔

آسکر ایوارڈز کے لئے نامزدگیوں کا اعلان ہوگیا، سال دو ہزار پندرہ کیلئے آسکر ایوارڈ حاصل کرنے کی دوڑ میں بوائے ہڈ، برڈمین، سیلما، دا امیٹیشن گیم اور دی گرینڈ بڈاپسٹ ہوٹل بہترین فلموں کی نامزدگی حاصل کرنے میں کامیاب ہوگئی ہیں۔

بہترین اداکاراؤں کی نامزدگیوں مِیں اسٹل الائس کی جولیان مور، فلم وائلڈ کی ریز ویدراسپورن اور گون گرل کی روزمنڈ پائیک کا نام شامل ہے۔

بہترین اداکاروں میں برڈ مین کے مائیکل کیٹون، فلم دی ایمیٹیشن گیم کے بینڈکٹ کمبربیچ اور دی تھیوری آف ایوری تھنگ کے ایڈ ی ریڈمائن کے درمیان کانٹے کا مقابلہ ہوگا۔

اس سال آسکر کا تاج کس کے سر سجتا ہے، اس کے لئے بائیس فروری تک انتظار کرنا پڑے گا۔

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں