امریکہ: ہالی ووڈ کی نئی ہارر فلم دی وزٹ کا نیا ٹریلر جاری کردیا گیا ہے۔
ہالی ووڈ کی نئی ہاررفلم دی وزٹ کے نئے ٹریلر نے دھوم مچادی ، ہالی ووڈ کی ہارر فلم کی نئی جھلکیوں نے آتے ہی شائقین پر سحر طاری کردیا ہے۔
فلم کی کہانی دو ایسے بچوں کی ہے جو چھٹیاں گزارنے اپنے دادا دادی کے پاس ایک دور دراز کے گاؤں جاتے ہیں، جہاں انہیں عجیب وغریب حالات کا سامنا کرنا پڑتا ہے اورانہیں اپنی جان کے لالے پڑ جاتے ہیں۔
ایم نائٹ شیامیلن کی ہدایتکاری میں بننے والی یہ فلم گیارہ ستمبر کو سینما گھروں کی زینت بنے گی۔