site
stats
انٹرٹینمںٹ

ہالی وڈ کی نئی سائنس فکشن فلم جراسک ورلڈ کا ٹریلر ریلیز

ہالی وڈ :شہرۂ آفاق ہالی وڈ سائنس فکشن ایڈونچر فلم جراسک پارک سلسلے کی چوتھی فلم”جراسک ورلڈ “کا پہلا ٹیزر ٹریلر ریلیز کردیا گیا ہے۔

دیوہیکل خطرناک ڈائناسار ایک بار پھر بڑے پردے پر تہلکا مچانے آرہے ہیں، ہالی وڈ باکس آفس پر ہالی وڈ بلاک بسٹر فلم جراسک پارک کی چوتھی سریز جراسک ورلڈ ایک بار پھر قبضہ کرنے آرہی ہے، جس کے پہلے ٹریلر نے ہی شائقین کو خوفزدہ کردیا۔

فلم کی کہانی خطرناک ڈائنا سارز کے گرد گھومتی ہے، جو جراسک تھیم پارک کے عملے کی غفلت کے سبب آپے سے باہر ہوجاتے ہیں اور تباہی کا سبب بنتے ہیں، دہشت اور خوف سے بھرپور فلم جراسک ورلڈ آئندہ سال جون میں سینما گھروں میں نمائش کیلئے پیش کی جائے گی۔

Print Friendly, PDF & Email
20

Comments

comments

اس ویب سائیٹ پر موجود تمام تحریری مواد کے جملہ حقوق@2018 اے آروائی نیوز کے نام محفوظ ہیں

To Top