ہرصورت آئین کی پاسداری کی جائے گی، محموداچکزئی -
The news is by your side.

Advertisement

ہرصورت آئین کی پاسداری کی جائے گی، محموداچکزئی

اسلام آباد:  محمودخان اچکزئی نے کہاہےمجبور کیا جارہا ہے سڑکوں نکلیں،اگر دھرنوں اور احتجاج کی یہی سیاست برقراررہی توملک کیسے چلے گا۔

پشتونخواہ ملی عوامی پارٹی کے سربراہ محمود خان اچکزئی کا کہنا تھا کہ  پہلی بارتمام سیاسی جماعتیں ایک نقطہ پر متفق ہیں، محمود اچکزئی کا کہنا تھا ہمیں مجبور کیا جارہا ہے سڑکوں نکلیں اگر یہی روش جاری رہی تو ملک کیسے چلے گا، ان کا کہنا تھا طالبان اس لئے جیل میں ہیں کہ وہ آئین کو نہیں مانتے۔

محمود اچکزئی کا مزید کہنا تھا کل کو چھ لاکھ آئی ڈی پیز مطالبات کے حق میں سڑکوں پر نکل آئے تو ملک کا کیاہوگا،محمود اچکزئی نے کہا کہ ملک اس کسی بھی حادثے کامتحمل نہیں ہوسکتا ۔

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں