تحریک انصاف کی رہنما شیریں مزاری نے کہا ہے کہ پوری قوم بلٹ پروف شیشوں کی اوٹ میں چھپے شیروں کودیکھ رہی ہے۔
ایک بیان میں شیریں مزاری نے کہا کہ ہزارہ کے عوام نے نوز شریف کو روانگی کا پیغام دیدیا ہےن لیگ کی جانب سے قومی خزانے سے عوام کو خریدنے کی کوشش ناکام ہوگئی۔
گورنر،ڈپٹی اسپیکر،وفاقی وزرا اورایم این ایز ملکر کر چند ہزارلوگ ہی اکٹھا کرسکے۔ انہوں نے کہا کہ تبدیلی کی ہوا پورے زورسے چل رہی ہے اورہرگزرتا دن حکمرانوں کے لئے مایوسی کا پیغام لائے گا۔
سید فواد رضا اے آروائی نیوز کی آن لائن ڈیسک پر نیوز ایڈیٹر کے فرائض انجام دے رہے ہیں‘ انہوں نے جامعہ کراچی کے شعبہ تاریخ سے بی ایس کیا ہے اور ملک کی سیاسی اور سماجی صورتحال پرتنقیدی نظر رکھتے ہیں


