جمعہ, فروری 7, 2025
اشتہار

ہم شفاف الیکشن کمیشن کی لڑائی لڑ رہے ہیں، شاہ محمود قریشی

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: پاکستان تحریکِ انصاف کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی نے کہا کہ اگر پولیس میں جابنداری دکھائی تو 13 مئی کو چیف الیکشن کمشنر کو درخواست پیش کرونگا جس میں امن وامان کے لئے رینجرز کی تعیناتی کا مطالبہ کرسکتے ہیں۔

ایم پی اے جاوید اختر انصاری کی رہائش گاہ پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پاکستان تحریکِ انصاف کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ ہم شفاف الیکشن کمیشن کی لڑائی لڑ رہے ہیں 2 سال سے جدوجہد جاری ہے، امید ہے اب شنوائی ہو رہی ہے، جب تک الیکشن کمیشن خودمختار اور مضبوط نہیں ہوگا، شفاف الیکشن نہیں ہوسکتے۔

ان کا کہنا تھا کہ ضمنی انتخابات کا شیڈیول جاری ہونے کے بعد مسلم لیگ ن کے ممبران کے دباؤ پر ایک آزاد اور ایماندار آفیسر سی پی او کو ٹرانسفر کر دیا گیا، جو ضابطہ اخلاق اور الیکشن کمیشن کی ہدایات کی کھلی خلاف ورزی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن کے ضابطہ اخلاق کے مطابق سرکاری افسران اور مشینری کو سیاسی مقاصد کے لیئے استعمال نہیں کیا جا سکتا، سیاسی دخل اندازی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 5 مئی کو ایڈوائزری بورڈ کمیٹی تسکیل دی گئی، جس کے ایک ممبر حلقہ 196 ضمنی انتخابات میں امیداوار بھی ہیں۔

شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ دھونس کرو یا دھاندلی تحریک انصاف میدان خالی نہیں چھوڑے گی بلکہ ڈٹ کر مقابلہ کرے گی، اگر ایسا ہوا تو ملتان کی آواز ایک تحریک اور دھرنے کی شکل بھی اختیار کر سکتی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ رفیق رجوانہ صاحب شریف ایماندار اور پڑھی کھلی شخصیت ہیں، انگے گورنر بننے کی دلی خوشی ہے اور دل کی گہرائیوں سے انہیں مبارک باد پیش کرتا ہوں۔

انہوں نے کہا کہ 15 مئی کو اجازت ملے یا کچھ بھی ضمنی انتخاب ار پی پی 196 میں پاکستان تحریکِ انصاف کا جلسہ ہر حال میں ہوگا۔

اہم ترین

مزید خبریں