اتوار, فروری 16, 2025
اشتہار

ہنگو:نامعلوم افراد کی فائرنگ،3 پولیس اہلکار،ایک شہری ہلاک

اشتہار

حیرت انگیز

ہنگو: پولیس چیک پوسٹ پرنامعلوم افراد کی فائرنگ سے تین پولیس اہلکار سمیت ایک شہری جاں بحق ہوگیا۔

ہنگو کا مضافاتی علاقہ قاضی پمپ آج صبح فائرنگ سے گونج اٹھا، جب مسلح افراد نے اندھا دھند فائرنگ کرکے تین پولیس اہلکار سمیت ایک شہری کوقتل کردیا ہے۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ قاضی پمپ پر نہ معلوم افراد نے خودکار اسلحہ سے شدید فائرنگ کی، جس کے نتیجے میں ڈیوٹی پر مامور تین پولیس اہلکار موقع پر ہی دم توڑ گئے جبکہ ایک شہری بھی فائرنگ کی زد میں آکر جاں بحق ہوگیا ہے۔

پولیس نے جاں بحق ہونے والے افراد کی لاشوں کو پوسٹمارٹم کے لیے ہسپتال منتقل کیا اور ملزمان کی گرفتاری کے لیے تلاش شروع کردی ہے۔

اہم ترین

مزید خبریں