The news is by your side.

Advertisement

ہنگو: بم دھماکہ، تحریکِ انصاف کے 2امیدوار زخمی

ہنگو: بلدیاتی انتخابات کی مہم کے دوران تحریکِ انصاف کے دو امیدوار بم دھماکے سے زخمی ہوگئے۔

خیبر پختون خوا میں بلدیاتی انتخابات کی مہم کا آج آخری دن ہے، صوبائی حکومت کی جانب سے سیکورٹی کے سخت ترین انتظامات کیے جانے کے دعوے کیے جارہے ہیں۔

اس کے باوجود ہنگو میں سڑک کنارے نصب بم دھماکے سے تحریک انصاف کے دو امیدوار زخمی ہوگئے۔

ہنگو کےعلاقے زرگری میں انتخابی مہم کے دوران دھماکے سے تحریکِ انصاف کے دو امیدوار زخمی ہوگئے، دونوں امیدوار کارنر میٹنگ کے لئے جارہے تھے کہ ان کی گاڑی کو بم سے نشانہ بنایا گیا۔

دھماکے سے گاڑی کو شدید نقصان پہنچا، زخمی نصراللہ جان، ضلعی کونسلر اور لائق خان سٹی کونسل کی سیٹ کیلئے تحریک انصاف کے امیدوار ہیں ۔

دونوں افراد کو ہنگو اسپتال منتقل کردیا گیا، دھماکے کے بعد پولیس نے علاقے کو گھیرے لے کر سرچ آپریشن شروع کردیا ہے۔

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں