واشنگٹن: ہیلری کلنٹن نے امریکہ کے صدارتی انتخابات میں حصہ لینے کا اعلان کردیا جیت کی صورت میں وہ امریکہ کی پہلی خاتون صدرہوں گی۔
امریکہ کی سابق خاتونِ اول اوروزیرِ داخلہ ہیلری کلنٹن ڈیموکریٹک پارٹی کی جانب سے انتہائی مضبوط امیدوار ہیں، الیکشن کی یہ مہم 18 ماہ تک جاری رہے گی۔
ہیلری کلنٹن نے اپنی انتخابی مہم کے لئے مخصوص ویب سائٹ پرجاری کردہ ویڈیو پیغام میں کہا کہ ’’میں صدربننے جارہی ہوں‘‘۔
- Advertisement -
ان کی انتخابی مہم کے سلسلے میں بھیجی جانے والی ای میلز کے مطابق ہیلری آئندہ چھ سے آٹھ ہفتے ابتدائی تیاریوں میں گزاریں گی اور ووٹرز سے براہ راست رابطہ کریں گی۔
ان کی ٹیم کے مطابق انتخابی مہم کی پہلی ریلی فی الحال مئی تک ممکن نہیں ہے۔