ریاض: سعودی عرب کی سرحد پریمن کی جانب سے ہونے والی بمباری کے نتیجے میں ایک پاکستانی اورسعودی شہری جاں بحق ہوگئے۔
اقوام متحدہ کی جانب سے جاری کردی اعداد و شمار کے مطابق یمن کی جنگ میں اب تک 1400 افراد اپنی جان سے ہاتھ دھوبیٹھے ہیں جبکہ پاکستانی شہری کی ہلاکت کسی غیر ملکی کے مارے جانے کا یہ پہلاواقعہ ہے۔
سعودی عرب کے شہری دفاع کے ترجمان علی ال شہرانی نے سرکاری خبر رساں ایجنسی کا حوالہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ ’’ سرحدی شہر نجران میں ایک اسکول اور رہائشی عمارت پر میزائل لگنے کے نتیجے میں پاکستانی شہری کی موت ہوئی‘‘۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ اس حملے میں ایک سعودی بچہ اورتین مختلف ممالک کے شہری بھی زخمی ہوئے ہیں۔
سعودی خبر رساں چینل الاخباریہ نے حملے میں تباہ ہونے والی عمارت کی فوٹیج بھی نشرکی ہے۔
پاکستانی حکام نے شہری کی ہلاکت کی تصدیق کردی ہے۔